کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کا 166 رنزکا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کرلیا، شرفانے ردرفورڈ نے 58 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔
کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے، جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے ، اس کے علاوہ ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
آج کے میچ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور عامر خان پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی پلینگ الیون میں شامل ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 8 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل




