جی این این سوشل

تجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 1روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 10روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 37روپے کمی کر دی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی۔

سرکاری پیداواری قیمت میں 682 روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے، اب ایل پی جی 259 روپے فی کلو کی جگہ 256روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3040روپے کی جگہ 3030روپے اور کمرشل سلنڈر 11696 روپے کی جگہ 11658 روپے، پیداواری قیمت 178632 کی جگہ 177950روپے ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمت میں بے پناہ اضافے اور قدرتی گیس کے شارٹ فال کے باعث ایل پی جی پر منتقل ہونے صارفین بہت جلد اپنے میٹر اتار دیں گے۔ ملک میں 6000میٹرک ٹن ایل پی جی کی یومیہ پیداوار ہے جبکہ مقامی کھپت 150000ٹن سے تجاوز کرگئی ہے، مقامی ضرورت کے لیے 60فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جے جے وی ایل جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل چلایا جائے۔جے جے وی ایل کی بندش سے اربوں روپے سے زائد ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔ ناقص پالیسی اور ٹیکسس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔

چیئرمین ایل پی جی نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اربوں روپے ٹیکس دیتے ہیں، ایل این جی کی طرح ایل پی جی کو بھی ٹیکس فری کیا جائے اور ایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکسس کا خاتمہ کیا جائے۔

جرم

گوادر : سیکیور ٹی فورسز پر حملہ ، 1سپاہی شہید ، 16 زخمی

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوادر : سیکیور ٹی فورسز پر حملہ ، 1سپاہی شہید ، 16  زخمی

نام نہاد بلوچ راجی مچی کے آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع سبی کے رہائشی 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ شہید اور 16 اہلکارزخمی  ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر غیر قانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایسپی آر) کے مطابق منگل کو پرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت سولہ فوجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری سویلین ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیرِاعظم پاکستان  محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، ٹی ایل پی کے نائب امیر پر مقدمہ درج

تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی،    ٹی ایل پی کے نائب امیر  پر مقدمہ درج

لاہور: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر  ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی،کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll