جی این این سوشل

علاقائی

کراچی میں بارشوں کا خطرہ ٹل گیا ، مطلع صاف رہے گا ، محکمہ موسمیات

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار فراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم بتدریج مشرقی جانب منتقل ہورہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں بارشوں کا خطرہ ٹل گیا ، مطلع صاف رہے گا ، محکمہ موسمیات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

  کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں درمیانی اورتیزبارش کا سبب بننے والا مغربی سسٹم کا کافی بڑا حصہ شہر کی حدود سے نکل گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار فراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم بتدریج مشرقی جانب منتقل ہورہا ہے، اور آج رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورپھوارہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار فراز نے کہا کہ ہفتے کوکراچی میں مطلع صاف  رہے گا جبکہ بارش کا امکان نہیں ہے، بارش کے عقب میں موجود سرد ہواؤں کے اثرات آج رات سے شہرپرنمودارہوسکتے ہیں۔

جرم

چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ، وزیر دفاع

قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کے خلاف اشتعال انگیز اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراحسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے مذہب کے نام پر خونریزی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سپریم کورٹ پہلے ہی اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر چکی ہے، شرانگیز پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو کئی سالوں سے مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،عدلیہ میں ایسی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو حق و سچ کی روایت کو قائم کیے ہوئے ہے۔

قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے، انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے، سیاست کے نام پر ذاتی مفادات کےلیے ڈکٹیشن قبول نہیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی مذمت کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اپنے چھوٹے سیاسی مفادات کے لیے مذہب کےنام پر نفرت کے بیج بونے والے افراد یا گروہوں کو مسترد کر دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف لے لیا

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایک ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف لے لیا

اسلام آباد: جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف اٹھا لیے۔

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹارڈ مظہر عالم میاں خیل کی حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیے۔

 حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملے نے شرکت کی جبکہ سینئر وکلاء اور ایڈہاک ججز کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایک ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے دونوں ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

1155 روڈ ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق

اکثریت (76%) میں موٹر بائیکس شامل ہیں، اس لیے ٹریفک قوانین کا موثر نفاذ اور لین ڈسپلن سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

1155 روڈ ٹریفک حادثات میں 10افراد  جاں بحق

لاہور: ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ESD) نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے تمام 37 اضلاع میں 1155 روڈ ٹریفک کریشز (RTCs) کا جواب دیا۔ ان آر ٹی سیز میں 10 لوگوں کی موت ہوئی، جب کہ 1234 زخمی ہوئے۔

 ان میں سے 523 شدید زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمی ہونے والے 711 افراد کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی جس سے ہسپتالوں کا بوجھ کم ہوا۔


اکثریت (76%) میں موٹر بائیکس شامل ہیں، اس لیے ٹریفک قوانین کا موثر نفاذ اور لین ڈسپلن سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

مزید برآں، تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والوں میں 708 ڈرائیور، 51 کم عمر ڈرائیور، 120 پیدل چلنے والے اور 416 مسافر شامل تھے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لاہور میں 250 آر ٹی سیز رپورٹ ہوئے جن میں 289 افراد متاثر ہوئے جس میں صوبائی دارالحکومت فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، ملتان 78 متاثرین کے ساتھ 79 اور تیسرے نمبر پر فیصل آباد 77 آر ٹی سیز اور 86 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔


تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں 1244 متاثرین متاثر ہوئے جن میں 1037 مرد اور 207 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین کی عمر کے گروپ کے مطابق 240 کی عمریں 18 سال سے کم تھیں، 642 کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان تھیں اور باقی 362 متاثرین تھے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کی اطلاع دی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 1026 موٹر سائیکلیں، 69 آٹو رکشے، 112 موٹر کاریں، 21 وینز، 10 مسافر بسیں، 33 ٹرک اور 96 دیگر اقسام کی آٹو گاڑیاں اور سست رفتار گاڑیاں مذکورہ سڑک ٹریفک حادثات میں ملوث تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll