جی این این سوشل

علاقائی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا عوام کو مصدقہ اطلاعات کا اہم ذریعہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی ،سیکرٹری جنرل سرمد اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب اے پی این ایس کے اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا عوام کو مصدقہ اطلاعات کا اہم ذریعہ ہے، امید ہے نو منتخب اراکین پرنٹ میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

سردار کمال بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے، ہنی البیلا، افتخار ٹھاکراور  نسیم وکی سمیت دیگر اداکاروں کا افسوس کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستان کی معروف کامیڈین شخصیات میں سے ایک سردار کمال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی وفات کی خبر سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سردار کمال کی وفات پر ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہنی البیلا اور افتخار ٹھاکر نے بھی سردار کمال کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے۔ کامیڈین نسیم وکی نے سردار کمال کو اپنا بڑا بھائی اور استاد قرار دیتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ سردار کمال نہ صرف ایک بہترین فنکار بلکہ ایک اچھا انسان بھی تھے۔ ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اداکار افضل خان نے سردار کمال کو ایک بہترین دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

سردار کمال کی وفات سے پاکستانی شوبز انڈسٹری نے ایک روشن ستارہ کھو دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

اسلام آباد: راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا۔

چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ سردار شمیم نے راجہ شہباز خان سے بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان حلف لیا۔

جاری بیان کے مطابق حلف رداری کی تقریب گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی،جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سیکرٹری امور کشمیر سمیت معزز مہمانوں نے شرکت۔

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومتی مذاکرات ناکام ، جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت چاہتی ہے دھرنا ختم ہو لیکن حکومت کو واضح کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنا ممکن نہیں،مذاکرات بھی جاری رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومتی مذاکرات ناکام ، جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی: حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا، ٹیکنیکل کمیٹیوں نے بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسسز کے بارے میں بات کی، جماعت اسلامی نے مذاکرات جاری رکھنے کا یقین دلایا تاہم دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا ذرائع کے  مطابق اسلام آباد میں دھرنہ دیے  بیٹھی جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ حکومتی وفد میں امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چار رکنی وفد اڑھائی گھنٹے تک کمشنر آفس راولپنڈی میں موجود رہا۔

مذاکرات میں عطا تارڑ شامل نہ ہوسکے اور فون پر رابطہ کیا۔ مذاکرات میں حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی نے بین الاقوامی معاہدوں سمیت ٹیکسسز کے مختلف امور پر جماعت اسلامی کی کمیٹی کو بریفنگ دی۔ مذاکرات تقریباً 3 گھنٹے جاری رہے۔

حکومتی کمیٹی کے دو اراکین اسپیشل سیکرٹری راشد مجید اور ممبر ایف بی آر آئی آر میر بادشاہ سمیت ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی کمشنر آفس راولپنڈی موجود رہے۔ وفود کے مابین مخلتف امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات ہوئے اور مکمل ہونے پر فریقین روانہ ہوگئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ آج کے راؤنڈ میں شامل نہیں رہے۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کمیٹی کے سربراہ اور مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت سے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کی بات کی ہے، حکومتی ٹیکنکل کمیٹی کے پاس بھی ہمارے مطالبات کو رد کرنے کا کوئی جواز نہ تھا حکومت چاہتی ہے دھرنا ختم ہو لیکن حکومت کو واضح کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنا ممکن نہیں،مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے فون پر بات ہوئی تھی، عطا تارڑ کو وزیر اعظم نے کسی میٹنگ کے لیے بھجوا دیا تھا، مذاکرات میں حکومت کی سنجیدگی دکھائی نہ دیتی تو ہم یہاں موجود نہ ہوتے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیئے، یہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں چل سکتا، یہ دو جمع دو کا کام ہے، بجلی پٹرول کی قیمت کم کریں، یہ بات واضح اور دوٹوک ہے، حکومتی کمیٹی سے کہا ہے کہ بجلی کی اصل لاگت وصول کریں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll