جی این این سوشل

جرم

بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو کی تمام فارمیشنز متحرک

حکومت پاکستان وزارت توانائی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور ساتھ میسر ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو کی تمام فارمیشنز متحرک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: آئیسکو کے چیف ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو کی تمام فارمیشنز متحرک بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، 53 کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے گئے اور متعدد بجلی چوروں کو گرفتارکیا گیا جس سے بجلی چوری اور لائن لائسنز میں نمایاں کمی ہوئی۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 2023 سے حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے جس میں آئیسکو ڈیٹیکشن ٹیموں کو حکومت پاکستان وزارت توانائی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور ساتھ میسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ فروری میں آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں ڈیٹیکشن ٹیموں نے 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے 287 میڑز سے بجلی کے ڈاریکٹ استعمال اور 24 ٹمپرڈ میٹرز کے حامل صارفین کو 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 28 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ 7 ستمبر 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران 12 ہزار 707 صارفین کو بجلی چوری سلو اور ٹمپرڈ میڑز کی مد میں 53 کڑوڑ 39 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار

26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 14.39 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 9.10 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.87 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 5.28 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ یہ ملک کی اقتصادی استحکام کی ایک اہم نشانی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پرکیاگیا۔ 

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں  میں ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے 26 تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کےکارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر مذاکرات میں کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ابھی بھی احتجاج جاری رکھنے کی کال دے رکھی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے،صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہاکہ کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے۔صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

وزیراعلیٰ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور گیس میں صوبے کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلی ہے اسے زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ثقافتی تنوع کا شہر ہے اور یہاں ہر زبان بولی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قلت جیسی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll