جی این این سوشل

پاکستان

عمر ایوب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر جبکہ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے، ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمر ایوب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔

سنی اتحاد کونسل جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے۔

دنیا

غزہ : پناہ گزینوں پر شدید بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید

بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے اسکولوں پر بم برسا ئے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ : پناہ گزینوں پر شدید بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، غزہ میں اسکولوں میں پناہ گزینوں پر شدید بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے اسکولوں پر بم برسا ئے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے صبح سے اب تک 40 سے زیادہ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، ڈرون حملے سے الاقصٰی شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل پر حملے کے سلسلے میں دو ٹوک پیغام دے دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نئے منتخب ہونے والے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے وہ سنجیدہ ہیں، اسرائیل کے جرم پر اس کا احتساب ضرور کیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دے دیا، اور کہا کہ یہ بہیمانہ قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور اسرائیل کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، وفاقی وزیر توانائی

امپورٹڈ کوئلے کے پلانٹس کو لوکل کوئلےپر منتقل کیا جائے گا، پاور ڈویژن اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی قیمتوں کو کم کریں گے، ایم کیو ایم وفد کو بجلی کی زیادہ قیمتوں پر تحفظات تھے،ایم کیو ایم وفد کو ساری صورتحال پر بریفنگ دی ہے،گوہر اعجاز کو کیپسٹی پیمنٹس کے معاملے کا پتہ ہی نہیں ہے۔

اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدہ کام کررہی ہے، پاور سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں، آئی پی پیز یا نو آئی پی پیز؟حکومت کا پورا ارادہ ہے کہ بجلی قیمتیں کم کرنی ہیں، دھرنے اور پریس کانفرنس کی بجائے سنجیدہ کام کرنا ہے، قانونی پیچیدگیاں بھی ہیں، تمام امورکا تفصیلی جائزہ لےرہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے گوہر اعجاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوہراعجاز اپنی سپریم کورٹ بھی بنا لیں، تواُن کی کسی کو سجھ نہیں آئے گی،2018 کے بعد روپے کی قدر گرنا، شرح سود میں اضافہ کیپسٹی پیمنٹس کی وجہ ہے، چین اورپاکستان نے کوئلے کے پلانٹس کو مقامی کوئلے میں تبدیلی پر اتفاق رائے کیا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم وفد کو پاورسیکٹرمیں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی ہے، وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، امپورٹڈ کوئلے کے پلانٹس کو لوکل کوئلےپر منتقل کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ اجلاس میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں، قرارداد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ اجلاس میں  اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر  قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

چئیرمین سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سینیٹر پلوشہ خان نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سینیٹ نے اسرائیلی صہیونی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتاہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں۔

ایوان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکیں اور محاصرہ ختم کروائیں تاکہ محصور فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll