جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کا رمضان المبارک سے متعلق مسلمانوں کے لیے پورٹل کا اجراء

پورٹل کے ذریعے وہ تمام مسلمان آن لائن درخواست دے سکیں گے جو رمضان المبارک کے دوران افطاریاں مسجد حرام میں کرنے کے خواہشمند ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کا رمضان المبارک سے متعلق مسلمانوں کے لیے  پورٹل کا اجراء
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی حکومت نے رمضان المبارک سے پہلے ایک ایسے پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے وہ تمام مسلمان آن لائن درخواست دے سکیں گے جو رمضان المبارک کے دوران افطاریاں مسجد حرام میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس افطار پورٹل کا اجراء سعودی حکومت نے اتوار کے روز کیا ہے۔ حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق اتھارٹی نے اس پورٹل کا اجراء حرمین شریفین میں افطاری کے معمول کو منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سلسلے میں سہولت دینے کے لیے کیا ہے تاکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات ترتیب دیے جا سکیں۔

یہ درخواستیں حرمین شریفین سے متعلق انتظامی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دی جا سکتی ہیں جس کے نتیجے میں افطاری کے خواہشمند مسلمانوں کی رجسٹریشن ہو سکے گی اور ان کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جاسکے گا نیز انہیں اس سلسلے میں مزید رہنمائی بھی دی جا سکے گی۔ رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر ایک ہفتہ تک شروع ہو رہا ہے۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے۔    

ہفتے والے دن بھی  سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25  میں تین نئے چیمپئنز  ٹورنامنٹس کا اعلان

تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے،چیمپئنزکپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہونگے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25  میں تین نئے چیمپئنز  ٹورنامنٹس کا اعلان

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25  میں تین نئے چیمپئنز  ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا۔

تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے،چیمپئنزکپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہونگے،نئےسیزن کاآغازیکم ستمبرکوچیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاان ٹورنامنٹس کا مقصد ہماری کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار کےمطابق لانا ہے۔ہماری موجودہ رینکنگ پاکستان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی،اصل مقام بحال کرنا ہے،اس سیزن میں پاتھ وے اورڈیولپمنٹ سطح پر مجموعی طور پر تیرہ ہزار میچ کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں بورڈ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے۔ ڈومیسٹک سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، ڈومیسٹک aسٹرکچر میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس کیلئے 5 ٹیمیں بنائی جائیں گی، ہر ٹیم میں 30 کھلاڑی شامل ہوں گے، ٹورنامنٹ تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہو گا، وقار یونس پانچوں ٹیموں کے سی ای اوز کی سربراہی کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 لڑکوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری ٹیم کے سی ای او کی ہو گی، چیمپئنز کپ میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، وقار یونس کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ڈومیسٹک کپ میں 150 کھلاڑیوں کا پول ہو گا، ٹیم میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، ویمن کرکٹ کی بہتری کیلئے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں۔

نئے تعینات ہونیوالے ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں، چیزیں بہتر کرنی ہیں، کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی۔ چیمپئنز کپ کی تجویز بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کام کرے گی، چیئرمین پی سی بی کا نظریہ بہت پسند آیا، کھیل کا طریقہ بہتر ہونے تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہو گا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر آٹو میشن، صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گی اور ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورک پر بھی غور کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کریں گے جبکہ میجر جنرل سید علی رضا ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس کے ممبران میں غازی اختر، زید بشیر، عامر ملک بھی شامل ہوں گے جبکہ فرید ظفر، آصف پیر، تانیہ ایدروس، وقاص الحسن اور گوہر مروت بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ایف بی آر آٹو میشن، صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ڈیٹا انٹیگریشن پر کام کرے گی اور ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائی چین، مڈل مین نیٹ ورک پر بھی غور کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام کی آٹو میشن، انٹیگریشن پر ٹاسک فورس کام کرے گی جبکہ ٹاسک فورس ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll