جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے 1-4 کے تناسب سے فیصلہ جاری کیا جبکہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا۔

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 51 کی شق ، الیکشن الیکٹ سیکشن 104کے تحت فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے رولز 2017 کے رول نمبر 92 اور 94 کا حوالہ دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان اسمبلی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔

الیکشن کمیشن کا تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تجارت

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، وفاقی وزیر توانائی

امپورٹڈ کوئلے کے پلانٹس کو لوکل کوئلےپر منتقل کیا جائے گا، پاور ڈویژن اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی قیمتوں کو کم کریں گے، ایم کیو ایم وفد کو بجلی کی زیادہ قیمتوں پر تحفظات تھے،ایم کیو ایم وفد کو ساری صورتحال پر بریفنگ دی ہے،گوہر اعجاز کو کیپسٹی پیمنٹس کے معاملے کا پتہ ہی نہیں ہے۔

اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدہ کام کررہی ہے، پاور سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں، آئی پی پیز یا نو آئی پی پیز؟حکومت کا پورا ارادہ ہے کہ بجلی قیمتیں کم کرنی ہیں، دھرنے اور پریس کانفرنس کی بجائے سنجیدہ کام کرنا ہے، قانونی پیچیدگیاں بھی ہیں، تمام امورکا تفصیلی جائزہ لےرہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے گوہر اعجاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوہراعجاز اپنی سپریم کورٹ بھی بنا لیں، تواُن کی کسی کو سجھ نہیں آئے گی،2018 کے بعد روپے کی قدر گرنا، شرح سود میں اضافہ کیپسٹی پیمنٹس کی وجہ ہے، چین اورپاکستان نے کوئلے کے پلانٹس کو مقامی کوئلے میں تبدیلی پر اتفاق رائے کیا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم وفد کو پاورسیکٹرمیں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی ہے، وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائےگا، امپورٹڈ کوئلے کے پلانٹس کو لوکل کوئلےپر منتقل کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ اجلاس میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں، قرارداد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ اجلاس میں  اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر  قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

چئیرمین سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سینیٹر پلوشہ خان نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سینیٹ نے اسرائیلی صہیونی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتاہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں۔

ایوان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکیں اور محاصرہ ختم کروائیں تاکہ محصور فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا کوئی جواز نہیں ہے ، وزیر اطلاعات

عطاء تارڑ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر پر قبضے  کا کوئی جواز نہیں ہے ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کےغیرقانونی تسلط کا کوئی جواز نہیں۔

وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر امیر مقام صاحب نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تاریخی مہم چلائی، 2019 کے بھارتی اقدامات کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارت نے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے، مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کا کوئی جواز نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، 2019 کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور بلا جواز اقدامات کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، حکومت پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے، حکومت نہتے کشمیری عوام کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکلنا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll