Advertisement

پی ایس ایل 9، زلمی کا یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 4th 2024, 11:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 9، زلمی کا یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں، جب اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 میں سے صرف 2 میچز میں فتح حاصل ہوئی، 3 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس کے پوائنٹس کی تعداد فقط 5 اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement