Advertisement
پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، اسد قیصر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 5 2024، 7:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کی رہائی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

عمر ایوب اور اس قیصر نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ  بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی  ؛سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

قرارداد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر پارٹی رہنماؤں کے علاوہ اسیر صحافیوں کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کر کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

قبل ازیں رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے مقدمات کو واپس لینے کے لیے قرارداد لارہے ہیں، ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں۔ عمران خان کیخلاف من گھڑت اورغیرقانونی مقدمات بنائے گئے،شاہ محمود قریشی،خواتین و دیگر رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ سیاست کیلئے نہیں، عوام کے لیے ہے،اس وقت جعلی وزیراعظم بن گیا ہے،شہبازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتے، تحقیقات ہونی چاہیے،9 مئی واقعات کا ذمہ دار کون ہے، ہم سے مخصوص سیٹیں بھی چھینی گئیں،اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں،الیکشن میں جھوٹے مینڈیٹ کیلئے بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں۔

Advertisement
Advertisement