Advertisement
پاکستان

شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد آج گوادر کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین سے ملاقات کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 5 2024، 7:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد آج گوادر کا دورہ کریں گے

شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد آج گوادر، بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے اور امدادی کیمپ میں مقیم متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement