ملک کے معاشی حالات اور عوام کو اس حالت میں لانے والا یہی وزیراعظم اور یہی پی ڈی ایم تھی، علی امین گنڈاپور


وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات اور عوام کو اس حالت میں لانے والا یہی وزیراعظم اور یہی پی ڈی ایم تھی، عمران خان کی ترجیحات صوبہ میں امن و امان قائم کرنا ہے، غربت کا خاتمہ کرنا ہے روزگار دینا ہے ایک فلاحی صوبہ بنا کر عام آدمی کو سہولت دینا ہے انصاف دینا ہے، صحت کارڈ ایک ہفتے میں بحال کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےبعد ،میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا، اس حوالے سے چیف جسٹس سےجوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے، بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔
انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے ، ایسانظام بنائیں گے کہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہو۔ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی جذبہ پہلے کی طرح ہے، وہ قائم ودائم ہیں اور کہتے ہیں کہ انصاف ہوناچاہیئے۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کاحق کسی کو نہیں، ہمارالیڈرحق اورسچ پرہےاللہ ہماری مددکرے گا، بانی پی ٹی آئی انشاءاللہ جلد رہا ہوں گے۔
علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ایسانظام بنائیں گےکہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہوسکے،انکوائری ہونی چاہیےکہ9مئی سےکن کوفائدہ ہواچیف جسٹس سےدرخواست ہے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں قید ہیں۔ میرے لیڈر عمران خان کی ہدایت پر اتوار کو خیبرپختونخوا میں بھرپور پرامن احتجاج ہوگا اور میں اسے خود لیڈ کروں گا۔
بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے تھے۔
ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل