حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیاجائےگا، شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک میں حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 5لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیاجائےگا، متاثرین کی آبادکاری تک امداد جاری رکھیں گے، عوام کی خدمت حکومت کا فرض ہے، مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو ساڑھے 7 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائےگا۔
منگل کو وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی روز وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ گوادر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کے لئے نظام وضع کیا جائے۔ متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور نجی املاک کے نقصانات کے تفصیلی جائزے پر جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے ایک جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔متاثرین کے ریسکیو و مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے متاثرین کے لئے قائم خیمہ بستی میں متاثرین میں امدادی سامان اور چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بارشوں سے ہونےوالے نقصانات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متاثرین اور میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ 26 فروری کو طوفانی بارشوں میں گوادر اور بلوچستان کے دوسرے حصوں میں تباہی پھیلائی ۔اللہ کا شکر ہے گوادر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتےہیں ۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصیبت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حکم ہمارا مذہب بھی دیتا ہے ،اس فریضہ کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔ 2022 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ان علاقوں میں طوفانی بارشو ں اور سیلاب سے بڑا نقصان ہوا، ہم اس وقت ہر متاثرہ جگہ پہنچے اور وفاقی حکومت نے متاثرین میں 100 ارب روپے تقسیم کئے۔ ہم نے اپنی بساط اور دوست ممالک کے تعاون سے انصاف اور شفاف طریقے سے متاثرین تک امداد پہنچائی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں میں ملک بھر میں 44 افراد جاں بحق ہوئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ ہر جاں بحق فرد کی فیملی کو 20 لاکھ ، زخمی کو 5 لاکھ جبکہ تباہ شدہ گھر کے مالک کو ساڑھے 7 لاکھ روپے معاوضہ دیں گے۔ انہوں نے حالیہ امدادی کاررائیوں میں بھرپور کارکردگی کے حامل اداروں کے ملازمین اور ریلیف اور بحالی کے کاموں میں مصروف لوگوں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 6 hours ago

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 3 hours ago

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 3 hours ago

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 7 hours ago

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 4 hours ago

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 6 hours ago

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 7 hours ago

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 4 hours ago

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 4 hours ago

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 2 hours ago

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 7 hours ago

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 4 hours ago









