Advertisement
پاکستان

انکوائری ہونی چاہیے کہ 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا، وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا

ملک کے معاشی حالات اور عوام کو اس حالت میں لانے والا یہی وزیراعظم اور یہی پی ڈی ایم تھی، علی امین گنڈاپور

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 5 2024، 9:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انکوائری ہونی چاہیے کہ 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا، وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات اور عوام کو اس حالت میں لانے والا یہی وزیراعظم اور یہی پی ڈی ایم تھی، عمران خان کی ترجیحات صوبہ میں امن و امان قائم کرنا ہے، غربت کا خاتمہ کرنا ہے روزگار دینا ہے ایک فلاحی صوبہ بنا کر عام آدمی کو سہولت دینا ہے انصاف دینا ہے، صحت کارڈ ایک ہفتے میں بحال کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےبعد ،میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا،  اس حوالے سے چیف جسٹس سےجوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے، بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے ، ایسانظام بنائیں گے کہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہو۔ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی جذبہ پہلے کی طرح ہے، وہ قائم ودائم ہیں اور کہتے ہیں کہ انصاف ہوناچاہیئے۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کاحق کسی کو نہیں، ہمارالیڈرحق اورسچ پرہےاللہ ہماری مددکرے گا، بانی پی ٹی آئی انشاءاللہ جلد رہا ہوں گے۔

علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ایسانظام بنائیں گےکہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہوسکے،انکوائری ہونی چاہیےکہ9مئی سےکن کوفائدہ ہواچیف جسٹس سےدرخواست ہے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں قید ہیں۔ میرے لیڈر عمران خان کی ہدایت پر اتوار کو خیبرپختونخوا میں بھرپور پرامن احتجاج ہوگا اور میں اسے خود لیڈ کروں گا۔

بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے تھے۔

ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی

Advertisement
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 5 گھنٹے قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
Advertisement