پاکستان
وزیراعظم پاکستان سے سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات
وزیراعظم پاکستان نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ملاقات کی ہے ۔
سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
وزیراعظم پاکستان نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے اپنے دور میں ملک کے خسارے کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کو چلایا اور ملکی امن و امان کی صورت حال کوبھی بہتر بنایا ۔
یا د رہے کہ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔
دنیا
امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو اردو زبان میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی
امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو
امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگریزی زبان نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔
اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔
امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تجارت
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
ٹیکنالوجی
ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ
ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔
سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور