Advertisement
پاکستان

پاکستان کا فلسطین پر اوآئی سی کے اجلاس کا خیر مقدم

 ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی کونسل نے قابض قوتوں کو غزہ میں جاری نسل کشی کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 7th 2024, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا فلسطین  پر  اوآئی سی کے اجلاس کا خیر مقدم

اسلام آباد : پاکستان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائے خارجہ کی کونسل کےغیر معمولی اجلاس کا خیر مقدم کیا ہےا ور غزہ اور تمام مقبوضہ فلسطین میں شہریوں کےخلاف اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کی مذمت کے بیان کی حمایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان  جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائے خارجہ کی کونسل کےغیر معمولی اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

 

 ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی کونسل نے قابض قوتوں کو غزہ میں جاری نسل کشی کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Advertisement