جی این این سوشل

پاکستان

غریب سے بھاری ٹیکس لیکر خزانہ بھرنا کارنامہ نہیں شرم کی بات ہے: بلاول

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھاری بھرکم ٹیکسوں کے ذریعے عام آدمی کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنے کا دعویٰ کارنامہ نہیں بلکہ شرم کی بات ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غریب سے بھاری ٹیکس لیکر خزانہ بھرنا کارنامہ نہیں شرم کی بات ہے: بلاول
غریب سے بھاری ٹیکس لیکر خزانہ بھرنا کارنامہ نہیں شرم کی بات ہے: بلاول

 

تفصیلات کے مطابق  ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی لہٰذا پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے، آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ملازمین کی جانب سے بنائے گئے بجٹ کی منظوری پاکستان کی خودداری پر ایک حملہ ہوگا، عوام پی ٹی آئی کے کرتوتوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، بھاری بھرکم ٹیکسوں کے ذریعے عام آدمی کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنے کا دعویٰ کارنامہ نہیں بلکہ شرم کی بات ہے۔

انہوں نےکہا کہ سخت شرائط پر لیے گئے قرضوں اور ناقابل برداشت ٹیکسوں سے خزانہ بھرنے کا دعویٰ معاشی ترقی نہیں کہلاتا، ملک کے عام آدمی کے پاس مہنگی دوا خریدنے تک کے پیسے نہیں ہیں تو وہ خزانہ بھرنے کے عمران خان کے دعوؤں کا آخر کیا کرے گا؟

چیئرمین پی پی کہنا تھا کہ دنیا کی مہذب ریاستوں میں معاشی ترقی کا صرف ایک پیمانہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی خوشحال ہو، عمران خان کا ہر پاکستانی کو پونے 2 لاکھ روپے کا مقروض کرکے معاشی ترقی کے گن گانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ہدف عام آدمی سے بھاری بھرکم ٹیکس وصول کرکے خزانہ بھرنا اور اپنے امیر دوستوں کو اس خزانے سے ایمنسٹی اسکیمیں دینا ہے، پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست نہیں بلکہ چند سرمایہ داروں کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی معاشی پالیسیاں عوام کے مفادات کی ترجمانی کرتی ہیں۔

 

 

دنیا

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

تل ابیب: اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز نےنیتن یاہوکو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اورسکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے  پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ 

اسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتریرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کےسبب آدھا رہ گیا،ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ 

دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کےمطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگرکوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سےکوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کےگھر پرحملےکےالزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو کے گھر پر حملے پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ریڈ لائنز پارکرلی گئی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم جنہیں ایران اوردیگر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں اب اپنے گھر سےبھی ایسی صورتحال کا سامنےکرنا پڑے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

وفاقی حکومت کی جانب سے  اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس  حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق  کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر  میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔


اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll