جی این این سوشل

کھیل

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

شاہین آفریدی ایک، مرزا طاہر بیگ 5 اور شائی ہوپ 9 رنزبناکر آؤٹ ہوئے ، زاہد محمود نے 2، موزا ربانی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ لی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز  کو  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے 178رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا۔

کراچی کنگ کے جیمز ونس نے 42، ٹم سیفرٹ 36، عرفان خان نیازی 35، شان مسعود 24 اور شعیب ملک نے 27 رنز اسکور کئے۔ جبکہ طیب عباس نے دو،شاہین آفریدی اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 177 رنز اسکور کئے، فخرزمان نے 35 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی ، قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 39 گیندوں پر 55 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزا 24 اور سکندر رضا 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

شاہین آفریدی ایک، مرزا طاہر بیگ 5 اور شائی ہوپ 9 رنزبناکر آؤٹ ہوئے ، زاہد محمود نے 2، موزا ربانی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ لی۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

پاکستان

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج (4 ستمبر) کو اسلام آباد میں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج (4 ستمبر) کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں علماء کرام، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین پر شیلنگ اور تشدد افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف غریب ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، جبکہ اشرافیہ کی مراعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر پولیس گردی قبول نہیں، گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک   فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا,اسرائیلی فورسز نے بلڈوزرزسے شہری انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر دیا ۔ 

یاد رہےغزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll