Advertisement
پاکستان

ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے : وزیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے،ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 31 2021، 4:05 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کاکہنا  تھا کہ ٹیکس میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کامطالبہ مستردکردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  حکومت نے کچھ سیکٹرز کو غلط ٹیکس استثنی دیا ہوا ہے جسے ختم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں بجٹ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید بحران کا سامنا تھا تاہم وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کے لیے بڑے فیصلے کیے، روپے کی قدر میں اضافے کیلئے ترجیحی اقدامات کیے تاہم معیشت کی بحالی کے سفر میں کورونا کے باعث مشکلات آئیں، کورونا وبا کے باوجود تعمیراتی شعبے کا فروغ ممکن بنایا اور اس سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیا، معیشت کی بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی مثبت اضافہ ہوا جب کہ زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ معیشت کی بہتری ہے۔ 

وزیرخزانہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی، معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • ایک دن قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 15 گھنٹے قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • ایک دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 4 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 4 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 9 گھنٹے قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement