پاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار پانچواں ملک ہے، شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے آگاہی ضروری ہے، ملک میں جنگلات کارقبہ صرف 5 فیصد ہے، رواں سال پودے لگانے کا ہدف دوگناکیاجائے گا۔
وزیراعظم ہائوس میں موسم بہار کی ملک گیر شجر کار ی مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہبازشریف نے کہا کہ پودا لگا کر پورےملک میں موسم بہار کی شجر کاری کا آغازکر دیا ہے، ہماری پچھلی حکومت نے ملک بھر میں درخت لگانے کا جوہدف مقرر کیا تھا، رواں سال لگائے جانے والے پودوں کی تعداد دوگنا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مجموعی رقبے کے لحاظ سے جنگلات کاتناسب صرف 5 فیصد ہے، عالمی ماحولیاتی رسک انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار دنیا میں پانچواں ملک ہے۔ 1999 سے 2018 کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 10ہزار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ہماری معیشت کو اربوں ڈالرکانقصان ہوا، اس لئے تعلیمی اداروں میں بھی اس خطرے سے آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے اور شجر کاری مہم کو پورے ملک میں پھیلانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو چاہیے کہ ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کے لئے شجر کاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ پاکستان ہر قسم کی ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی خطرات سے محفوظ رہے۔قبل ازیں وزیراعظم نے پی ایم ہائوس میں پودالگا کر موسم بہار کی ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ رواں سال 2024 میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں مجموعی طورپر 5 کروڑ 43لاکھ 80ہزار پودے لگائے جائیں گے ، 2023 کی موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے تھے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل






