غیر آئینی حکومت نے آئین و قانون کو پامال کرتے ہوئے اسمبلی میں بلز پیش کئے، بیرسٹر گوہر
قومی اسمبلی میں قانون کا مطالعہ کرنے کا موقع نہیں دیا، یہ دن دیہاڑے ڈاکا مار رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے مگر اسمبلی کے قوانین کے تحت قانون سازی کرنی ہوتی ہے۔ آج اس غیر آئینی حکومت نے آئین و قانون کو پامال کرتے ہوئے اسمبلی میں بلز پیش کئے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مقاصد پورے کروانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا، قومی اسمبلی میں قانون کا مطالعہ کرنے کا موقع نہیں دیا، یہ دن دیہاڑے ڈاکا مار رہے ہیں، کسی کو نہیں معلوم یہ کیا ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں قومی اسمبلی میں وزیرقانون نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا، قانون کا مطالعہ کرنے کا موقع نہیں دیا، یہ دن دیہاڑے ڈاکا مار رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے، اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو پتہ نہیں، فارم 47 کی پیداوار والے کیا ترامیم کریں گے، وزیر قانون نے کہا آئی ایم ایف آیا ہوا ہے اس لیے ترامیم کررہے ہیں، علی امین گنڈا پور وزیراعظم کے پاس صوبے کے حقوق کے لیے گئے۔الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں۔
قانون سازی پارلیمان کا حق ہے مگر اسمبلی کے قوانین کے تحت قانون سازی کرنی ہوتی ہے - آج اس غیر آئینی حکومت نے آئین و قانون کو پامال کرتے ہوئے اسمبلی میں بلز پیش کئیے رولز تو یہ ہے کہ جو قانون آپ اسمبلی میں پیش کرنا چاہ رہے ہیں 3 دن پہلے وہ تمام اسمبلی کے ممبران کے نوٹس میں لانا… pic.twitter.com/9K82FxRwvi
— PTI (@PTIofficial) March 15, 2024
پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پر پارلیمان کا حق ہے، حکومت نے پہلے دن ہی رولز سے ہٹ کر قانون سازی کی ابتدا کی، جس قانون میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ سب ممبران کے سامنےلائیں، غیرقانونی عمل سے آرڈیننس میں ترامیم کرائی گئی۔، رولز تو یہ ہے کہ جو قانون آپ اسمبلی میں پیش کرنا چاہ رہے ہیں 3 دن پہلے وہ تمام اسمبلی کے ممبران کے نوٹس میں لانا ضروری ہے تاکہ وہ ممبران اپنی اپنی رائے دے سکیں آج جو آرڈیننس پیش کی گئی یہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مجلس شوریٰ ٹائپ کی کوئی چیزبن گئی ہے، واضح کردینا چاہتا ہوں ہم مزاحمت کریں گے، لمبا سفر ہے ہم آگے تک جائیں گے، مزاحمت کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں، یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں، ہم مشترکا اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے، روڈ اور اسمبلی میں بھی مقابلہ کریں گے، یہ غلط فہمی دور کرلیں ہم نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے، اگر یہ کسی کی ناکامی ہے تو یہ الیکشن کمیشن کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا اعلان کرنے میں اسپیکرجان بوجھ کر تاخیر کررہے ہیں، جو وزیر اعظم کےالیکشن میں ہار گیا وہ اپوزیشن لیڈربنتا ہے، جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے، یہ منتخب ہاؤس نہیں ہے، یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں، ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- a day ago
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- a day ago
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 9 hours ago
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 10 hours ago
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 hours ago
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 9 hours ago
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 7 hours ago

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- a day ago

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 9 hours ago

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- a day ago

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- a day ago

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- a day ago










