Advertisement
پاکستان

قومی ا سمبلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

اسپیکرقومی اسمبلی  نے یہ بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ، اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں سات آرڈیننس بھی پیش کئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 15th 2024, 10:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ا سمبلی  میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے آج(جمعہ) ایک قرارداد منظور کی جس میں فلسطینیوں پر جاری وحشیانہ اسرائیلی مظالم کی پُر زور مذمت کی گئی ہے۔

شازیہ مری کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی مذمت کی گئی جس میں گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک تیس ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

وز یر تجارت جام کمال خان نے نوید قمر اور دیگر ارکان کی جانب سے پیش کئے گئے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کہا کہ کیلے اور پیاز کی برآمد پر عارضی پابندی صرف رمضان المبارک کیلئے ہے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عالمی برادری پر دبائو ڈالنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے تاکہ غزہ میں جنگ بندی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزارت تحفظ خوراک کی سمری پر وفاقی کابینہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِن اجناس کی برآمد پر پابندی اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ تک برقرار رہے گی۔

اِس سے پہلے اجلاس کے آغاز میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نئی منتخب پانچ ارکان نے آج حلف اٹھایا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اُن سے حلف لیا ، ایوان میں غزہ میں فلسطینی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے آج ایوان میں دو بل پیش کئے جن میں سول عدالتوں کا ترمیمی بل مجریہ دو ہزار چوبیس اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا ترمیمی بل مجریہ دو ہزار چوبیس شامل ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی  نے یہ بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ، اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں سات آرڈیننس بھی پیش کئے۔

اِن میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ترمیمی آرڈی ننس مجریہ 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2023، فوجداری قانون کا ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2023، نجکاری کمیشن کا ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2023 اور ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کا آرڈیننس مجریہ 2023 شامل ہیں۔

بعد میں ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 3 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
Advertisement