بانی پی ٹی آئی کی وزیر اعلی کے پی کو صوبائی حقوق کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت
بانی چیئرمین نے علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بیرسٹر سیف


تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین کو وزیر اعظم سےملاقات کے بارے میں بریفنگ دی اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اہم سیاسی امور پر ہدایات لی،ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے ناموں پر مشاورت ہوئی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئے ناموں کی منظوری لی۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی،بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ علی امین گنڈا نے آئندہ ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی حوالے سے بھی مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کیلئے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں، ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ کوہدایت کی کہ صوبے میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر قسم اقدامات اٹھائیں، عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ سکیورٹی معاملات میں سکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ کی بحالی اور رمضان پیکیج بریفنگ دی جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 7 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 7 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 12 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago





