وزیر اعلی پنجاب و خیبر پختونخواہ کی میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گرادانہ حملے کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ وقت نہیں ہے کہ دشمن حملہ کرے اور وہ صرف خاموشی سے مذمت کریں


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میر علی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم یقین دلاتی ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جسے دشمن ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ وقت نہیں ہے کہ دشمن حملہ کرے اور وہ صرف خاموشی سے مذمت کریں۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم سب مل کر دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر اور دیگر سپاہی
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردی کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور پاکستانی قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاک فوج کے بہادر بیٹوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی گراں قدر قربانیوں سے تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی بے مثال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے پاک فوج کے 2 افسران سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago





