سوئی ناردرن نے اوگرا کو گیس کی قیمت میں 147 فیصد تک مزید اضافے کی درخواست دے دی


سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ مانگ لیا۔
سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے بھی گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اوگرا کو گیس کی قیمت میں 147 فیصد تک مزید اضافے کی درخواست دے دی۔
کمپنی نے قیمت میں 2 ہزار 646 روپے 18پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کرتے ہوئے نئی اوسط قیمت 4446.89 روپے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
سوئی ناردرن نے 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25 مارچ کو لاہور میں سماعت کرے گی، اوگرا کے مطابق 27 مارچ کو پشاور میں بھی سماعت کی جائے گی۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست کی سماعت 25 مارچ کو لاہور میں کرے گا جب کہ اپیل کی سماعت 27 مارچ کو پشاور میں بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن ایس ایس جی سی نے گیس کی قیمت میں مزید 274.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست بھی اوگرا کو جمع کرائی ہے۔ سوئی سدرن کے بعد ناردرن نے بھی گیس کی قیمت میں مزید 147 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 12 منٹ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 16 منٹ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 8 منٹ قبل