Advertisement
پاکستان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور

جب تک ہمارے گرفتار رہنماء رہا نہیں ہوتے حکومت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی رہنما

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 18th 2024, 6:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 20 اپریل تک ضمانت منظور کر لی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں عمر ایوب نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی دائر درخواست پر خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے ساتھ چلنا حکومت کے رویے پر منحصر کرتا ہے۔ دیکھنا ہے کہ حکومت بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر گرفتار رہنماؤں سے کیا سلوک کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے گرفتار رہنماء رہا نہیں ہوتے حکومت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اس حکومت کو معیشت کا زیرو علم ہے ان سے معیشت پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،انہوں نے پہلے بھی ملک کا دیوالیہ نکالا تھا اب دوبارہ وہی کر رہے ہیں۔

Advertisement
ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

  • 7 hours ago
شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ

  • 8 hours ago
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ

  • 9 hours ago
جنوبی افریقہ میں المناک  بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

  • 10 hours ago
بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل

  • 5 hours ago
بھارت میں افسوس ناک   واقعہ ،   دوران میچ کرکٹر انتقال کر  گیا

بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا

  • 8 hours ago
افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا

  • 8 hours ago
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے

غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے

  • 7 hours ago
پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

  • 10 hours ago
مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں

  • 8 hours ago
غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران  قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع

  • 8 hours ago
جے یو آئی اورن لیگ   نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان

  • 8 hours ago
Advertisement