وہاں بہت سے لوگ شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں


اسلام آباد: اقوام متحدہ میں بچوں کی ایجنسی کے سربراہ نے اتوار کو ہیٹی میں افراتفری کی صورتحال کی سنگینی بارے جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریباً ‘میڈ میکس’ کے ایک منظر کی طرح ہے، جس میں تشدد اور لاقانونیت کے بعدکی عکاسی کی گئی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نےسی بی ایس کے ٹاک شو فیس دی نیشن میں کہا کہ ہیٹی میں خوفناک صورتحال ہے۔ وہاں بہت سے لوگ شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں ان کے لیے خاطر خواہ امداد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دارالحکومت پورٹ-او-پرنس کے بڑے حصوں کے ساتھ ساتھ دوسری جگہ جانے والی اہم سڑکوں کی صورتحال سخت خراب ہے کیونکہ وہاں شدت پسند باغی گرہوں کا کنٹرول ہے۔
رسل نےکہا کہ یہ منظر 1979 کی فلم میڈ میکس کی طرح لگتا ہے۔ہیٹی، جو پہلے ہی خشک سالی، قدرتی آفات اور ایک کمزور حکومت کی زد میں ہےبنیادی ضروریات کی شدید قلت ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اس نے لاکھوں افراد کو کمزور کر دیا ہے جواقتدار سنبھالنے کے لیے ایک عبوری گورننگ کونسل کے قیام کا انتظار کر رہے ہیں۔
ہیٹی کی غیرمقبول وزیراعظم ایریل ہنری نے دباؤ کے تحت پیر کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی امدادی کارکنوں میں سے بعض پر حملہ کیا گیا اور تاوان کے لئے اغوا کیا گی ہے۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل




