جی این این سوشل

تفریح

آریان خان کے لگژری برانڈ کے لیے شاہ رخ خان کا بیٹی کے ہمراہ فوٹوشوٹ

باپ بیٹی کی تصویر پر مداحوں کا کیا ردعمل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آریان خان کے لگژری برانڈ کے لیے شاہ رخ خان کا بیٹی کے ہمراہ فوٹوشوٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آریان خان کے ملبوسات کے برانڈ D'YAVOL X کی نئی مہم میں شاہ رخ خان کے ساتھ سوہانا خان شامل ہیں۔

باپ بیٹی کی تصویر پر مداحوں کا کیا ردعمل ہے۔

D'YAVOL X کے بعد آریان خان کے لگژری ملبوسات کا کاروبار، 2023 میں شروع ہوا، شائقین 'مضحکہ خیز حد سے زیادہ' قیمتوں سے دنگ رہ گئے۔

حال ہی میں، آرین نے ایک تازہ مجموعہ لانچ کیا جس میں والد شاہ رخ خان اور بہن سوہانا خان بطور ماڈل شامل ہیں، اور کچھ سوشل میڈیا صارفین اب بھی 'بہت مہنگی' جیکٹس اور دیگر D'YAVOL X لباس پر بحث کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان اور سہانا خان نے ڈی یاول ایکس کے فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ پوز دیا۔

شاہ رخ خان نے سیاہ پرنٹ شدہ ٹی شرٹ میں پوز دیا، جب کہ سہانا خان نے D’YAVOL X کے تازہ ترین کلیکشن سے ایک ڈینم جیکٹ کو ایک نئی تصویر میں فلاؤنٹ کیا جسے برانڈ نے اتوار کو Instagram پر شیئر کیا تھا۔

لوگوں نے کہا کہ برانڈ کی قیمتیں 'مضحکہ خیز حد تک مہنگی' ہیں۔ ایک مداح نے شاہ رخ کو لکھا، "یہ دیول ایکس کی جیکٹ تھوڑا سا 1000- 2000 والے بھی بنا دو... وو والے کھریدنے میں تو گھر چلا جائے گا (کیا آپ قیمت 1000 سے 2000 روپے تک کم کر سکتے ہیں؟ مجھے اپنا گھر بیچنا پڑے گا؟ اسے برداشت کرنے کے لیے۔

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

کسانوں کی آواز بنیں گے، حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررانا آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں کسانوں کی آواز بنیں گے۔ حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی ہے اور گندم میں خریداری میں تاخیر سے مزید مشکلات بڑھیں گی۔  حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

یاد رہے کہ گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکپتن میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر صابر نیاز کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll