جی این این سوشل

دنیا

یو اے ای نے پیشگی ویزا کے استثنیٰ  کی فہرست میں مزید ملکوں کو شامل کر لیا

اس ویزا استثنا کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو اے ای نے پیشگی ویزا کے استثنیٰ  کی فہرست  میں مزید ملکوں کو شامل کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امارات کی وزارت خارجہ نے پیشگی ویزا کے استثنیٰ  کی فہرست میں مزید ملکوں کو شامل کر لیا ہے۔ اس ویزا استثنا کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل حکومت نے واضح کیا کہ جی سی سی کے شہریوں کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا یاسپانسر شپ کی ضرورت نہیں ہے، وہ یو اے ای کے داخلے کی بندرگاہوں پر پہنچنے پرجی سی سی ریاست کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کرکے داخل ہو سکتے ہیں۔

ان تمام 87 ممالک کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں ہو گا۔اہل افراد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 10 دن کی رعایتی مدت کے ساتھ 30 دنوں کے لیےانٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں،مزید برآں، منتخب ممالک کے شہری آمد پر 90 دنوں کے لیے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں البانیہ، انڈورا، ارجنٹینا، آسٹریا ، آسٹریلیا ، آذربئیجان ، بحرین ، بربادوس،برازیل، بیلا روس، بیلجیئم، بیرونی، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چین، کولمبیا، کوسٹا ریکا،کروشیا قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا،فن لینڈ،فرانس،جارجیا،جرمنی،ہونڈوراس،ہنگری،ہانگ کانگ،آئس لینڈ،اسرا ئیل،اٹلی،جاپان،قازقستان،کریباتی،کویت،لٹویا،لیختنسٹین،لتھوانیا،لکسمبرگ،ملائیشیا،مالدیپ،مالٹا،ماریشس،میکسیکو،موناکو،مونٹی نیگرو اور نورو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ،ناروے،عمان،پیراگوئے،پیرو،پولینڈ،پرتگال،قطر، آئرلینڈ،رومانیہ،روس،سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز،سان مارینو،سعودی عرب، سیشلز، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سلیمان، جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، بہاماز، نیدرلینڈ، برطانیہ، امریکا، یوکرین، یوراگوئے، ویٹیکن، ہیلینک، بوسنیا اور ہرزیگوینا،آرمینیا،فجی اور کوسوو شامل ہیں۔

 

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی، یوو گیلنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور حماس کے خاتمے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اتفاق نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل کے غزہ پر کنٹرول نہ کرنے کا اعلان کریں۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی۔  انہوں نے حماس کی متبادل گورننگ باڈی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

 گیلنٹ نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جلد ہی ہم سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ اسرائیلیوں کو شمال میں اپنے گھروں کو معاہدے کے ذریعہ واپس جانا چاہیے یا ان کی واپسی فوجی کارروائی کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازع کے بارے میں گیلنٹ نے کہا کہ ہم اس تنازع کو انٹرویوز اور بیانات کے ذریعہ نہیں بلکہ بند کمروں میں حل کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ی بات بھی قابل غور ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کی روشنی میں نیتن یاہو اور فوج کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll