جی این این سوشل

کھیل

جانیتھ لیاناگے نے بنگلہ دیش کےخلاف تیسرے ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی

جانیتھ لیاناگے کی ایک روزہ کرکٹ کیریئر کی پہلی ناقابل شکست سنچری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جانیتھ لیاناگے نے بنگلہ دیش کےخلاف تیسرے ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چٹوگرام: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جانیتھ لیاناگے نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی پہلی ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔

پیر کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم ، چٹوگرام میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آئی لینڈرز ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جانیتھ لیاناگے نے بنگلہ دیشی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی ناقابل شکست سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی۔

جانیتھ لیاناگے نے 102گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 فلک شگاف چھکوں اور 11 خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی ناقابل شکست 101رنز بنائے۔ یہ جانیتھ لیاناگے کی ایک روزہ کرکٹ کیریئر کی پہلی ناقابل شکست سنچری ہے۔

 

علاقائی

علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور  کا  سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

وزیر اعلیٰ نے ملازمین کیلئے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ملازمین میں 25 پولیس اہلکار، 13 ٹی ایم اے اور 46 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ نا ز آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ محمد  رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی،  میری خواہش ہے کہ  بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

 اس سے قبل ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا جبکہ  سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی

جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مستونگ میں  پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4  جاں بحق، 12 زخمی

مستونگ میں سول اسپتال چوک کےقریب پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ سول اسپتال چوک کے قریب پولیس موبائل پر ہوا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل اوررکشےکو نقصان پہنچا، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

شاہد رند کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے  ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll