ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 مارچ سے سلہٹ میں شروع ہوگا


ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق 36 سالہ مشفق الرحیم دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے آئی لینڈرز کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
مشفق الرحیم 18 مارچ کو ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں کھیلے گئے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد ایم آر آئی کے لیے گئے تھےجس کی رپورٹ کے مطابق مشفق الرحیم کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہے۔
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 مارچ سے سلہٹ میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ابتدائی ٹیسٹ سے قبل منگل کو سلہٹ پہنچ چکی ہیں۔

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 5 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 3 گھنٹے قبل













