جی این این سوشل

تجارت

سندھ حکومت کا صوبے میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کسان کارڈ شروع کرنے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ حکومت کا صوبے میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی خریداری میں کسان کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی، قدرتی آفت کی صورت میں کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی مدد کی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر زراعت کی سائنسی بنیادوں پر ترقی اور ہر ضلع کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ  وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کسان کارڈ شروع کرنے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

پاکستان نے کیویز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا ، کیویز ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔


پاکستان کے کپتان بابر اعظم 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ افتخار احمد نے 6 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے آؤٹ ہونے سے قبل 1 رن بنایا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اورورک اور زیک ایونز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دستے:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔ 

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (c)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، ایش سودھی شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll