جی این این سوشل

پاکستان

امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کے سائفر کیس کو سازشی قرار دے دیا

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹ بولا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کے  سائفر  کیس کو سازشی  قرار دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کی سائفر سازشی تھیوری کو مسترد کردیا۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹ بولا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطر گھٹیا بیانیہ گھڑ لیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دوہرے معیار کی سیاست کرتی ہے، عمران خان دنیا کے سامنے جھوٹا ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کمیٹی نے انہیں عمران خان کو  جھوٹا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی شخص نے ریاست کے مفاد کو اپنی خاطر قربان کر دیا۔

پریس کانفرنس کانگریس کمیٹی کے سامنے ڈولینڈ لو کے بیان کے بعد ہوئی۔

ڈولینڈ لو نے کہا کہ عمران خان کی سازشی تھیوری جھوٹ اور سراسر جھوٹ ہے۔


انتخابات کے بعد پاکستان پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور امریکہ پاکستان تعلقات کا جائزہ لینا پر سماعت سے خطاب کرتے ہوئے، لو نے واضح کیا کہ نہ تو امریکی حکومت نے اور نہ ہی انہوں نے عمران خان کے خلاف ذاتی طور پر مداخلت کی۔ انہوں نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کا حوالہ دیا جنہوں نے تصدیق کی کہ کوئی سازش نہیں کی تھی۔

ڈونلڈ لو نے پاکستان کی خودمختاری اور جمہوری عمل کے لیے امریکہ کے احترام کی توثیق کی، 

انہوں نے کہا کہ اگرچہ عمران خان نے امریکہ پر مداخلت کا الزام لگایا تھا، اور الزام لگایا تھا کہ اس سے تعلقات بہتر ہوں گے، لیکن اپریل 2022 میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے خان کی برطرفی کے بعد سے امریکہ نے مسلسل اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

لو نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کو بھی نوٹ کیا۔ انہوں نے 8 فروری کے عام انتخابات کے دوران انتخابی بدسلوکی اور تشدد پر تشویش کو اجاگر کیا، بشمول پولیس اور صحافیوں پر حملے۔

چیلنجوں کے باوجود، لو نے ووٹروں کے نمایاں ٹرن آؤٹ کی تعریف کی اور بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات پر زور دیا۔

علاقائی

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا، محکمہ تعلیم سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے 12 ہزار نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ سندھ نے نجی سکولوں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے 1 ہزار سے زائد سکولوں کی انسپکشن مکمل کر کے 54 نجی سکولوں کی رجسٹریشن روک دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ نجی سکولز قانون کے مطابق کُل انرولمنٹ کا 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہیں دے رہے تھے۔ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عملدرآمد تک سکولوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 اور 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے سرمایہ کاری اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہو گا۔  اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شہباز شریف کی ملاقات سعودی عرب کے توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعود سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی تجارت کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ سے بھی ہو گی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات سعودی وزیر خزانہ فیصل بن فدیل اور منصوبہ بندی کے وزیر سلطان عبدالرحمان سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی وزیر صنعت اور قدرتی وسائل سے ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ماحولیات کے وزیر اور دوسری کئی اہم سعودی تاجروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری خارجہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی وفد 29 اپریل کو وطن واپس روانہ ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تمام ملکوں سے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمطالبہ کیا کہ امریکہ نے دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے سے روکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوتریس نے تمام ملکوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll