کھیل
انڈین پریمیئر لیگ 22مارچ سےبھارت میں شروع ہوگی
دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگزہے ، 10ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی
چنائی: بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2024 کا 17واں ایڈیشن 22مارچ سے بھارت کے شہرچنائی میں شروع ہوگا، جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
لیگ کے 17ویں ایڈیشن میں شامل 10 ٹیموں کےدرمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر74میچ کھیلے جائیں گے ، جو بھارت کے 12مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں احمد آباد،بنگلور ،چنائی ،نئی دہلی،وشاکاپٹنم ،گوہاٹی،حیدرآباد،جے پور،کولکتہ،لکھنئو،موہالی ، ممبئی اور ملاں پور شامل ہیں۔آئی پی ایل کے 16 ایڈیشن میں گوہاٹی سٹیڈیم نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا ۔
لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے ایکشن میں ہوگی ۔ لیگ میں شامل 10 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں گجرات ٹائٹنز ،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرز حیدر آباد ،اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔
علاقائی
پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر
شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔
شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔
طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
پاکستان
جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر 'بلینکٹ پابندی' آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی
190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم