سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 مارچ کی درمیانی شب ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آئی ایس پی آر


سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 مارچ کی درمیانی شب ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
?#ISPR
— Pakistan Armed Forces News ?? (@PakistanFauj) March 21, 2024
On night 20/21 March 2024, security forces conducted an Intelligence Based Operation (IBO) in District Panjgur#PakistanArmy #Pakistan #FC
During the conduct of operation, our troops effectively engaged the terrorists' location and resultantly terrorist Chakar Liaquat… pic.twitter.com/q7DN3Xn5FC
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثرانداز میں پتہ لگایا، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت مارا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد لیاقت چاکر متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی پیک کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 3 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 7 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 6 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 7 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل