جی این این سوشل

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ کی روس میں ہونے والے حملے کی مذمت

چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے اپنےپیغام میں چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی  صدر شی جن پنگ کی روس میں ہونے والے حملے کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام ماسکو اوبلاست میں ایک کنسرٹ ہال میں دہشت گردی کے حملے میں ہونے والے شدید جانی نقصان پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے روسی حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے اپنےپیغام میں چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

 

پاکستان

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر تمام اراکین کی رکنیت معطل کر دی

مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے  مخصوص نشستوں پر تمام اراکین کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےفیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پراراکین کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں ، اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشتیں معطل ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں معطل ہوئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست معطل ہوئی ۔ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔

سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی1 اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں، ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں ، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی۔ آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔    

واضح رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس

ذمہ داروں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کا سوشل میڈیا پر تشہیر کا نوٹس لے لیا۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‏وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات خصوصا جن دستاویزات پہ سیکرٹ بھی لکھا ہو کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

بیان کے مطابق اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ  دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔ اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی اور  بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کرلیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری، انتظار پنجوتھا، شعیب شاہین جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج مزید 2 گواہوں پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے جرح مکمل کی جبکہ ریفرنس میں مزید 3 گواہوں کے بیان بھی قلمبند کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ابتک ریکارڈ جبکہ 19 پر جرح مکمل ہوگئی۔

وکلاء کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، اس کے علاوہ وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے سعیدہ وارثی کی ملاقات کی درخواست بھی دائر کی۔

بعد ازاں عدالت نے طبعی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں منظور کر تے ہوئے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

 

 
 

بعد ازاں عدالت نے طبعی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں منظور کر تے ہوئے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll