Advertisement

اسرائیلی فوج کا الشفا ءاسپتال کا چھٹے روز بھی محاصرہ جاری، مزید پانچ مریض دم توڑ گئے

الشفاء اسپتال پر گولہ باری سے شہدا کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 24th 2024, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کا الشفا ءاسپتال کا چھٹے روز بھی محاصرہ جاری، مزید پانچ مریض دم توڑ گئے

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری، بمباری سے مزید 74 فلسطینی شہید اور 114زخمی ہوگئے۔ غزہ میں الشفاء اسپتال کا چھٹے روز بھی محاصرہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں سات مقامات پر بمباری کرکے گھروں کو نشانہ بنایا۔ خان یونس، النصیرات، جبالیہ کیمپ سمیت کئی علاقوں میں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

کویتی گول چکر کے قریب امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک اور حملے میں انیس افراد شہید اور تئیس زخمی ہوگئے۔ صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ غزہ میں الشفاء اسپتال کا چھٹے روز بھی محاصرہ جاری ہے، مزید پانچ مریض دم توڑ گئے۔

الشفاء اسپتال پر گولہ باری سے شہدا کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی، اسرائیل نے میڈیکل کمپلیکس سے دس ہیلتھ کیئر ورکرز سمیت دو سو چالیس افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 32 ہزار ایک سو بیالیس ہوگئی، 74 ہزار چارسو بارہ زخمی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement