پولیس نےمختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری تعداد میں پتنگیں، چرخہ اور دھاتی ڈوریں قبضے میں لے لی ہیں


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتنگ بازی میں دھاتی ڈوریں بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا،پولیس نے حافظ آباد، وہاڑی اور خوشاب میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 40 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، چرخہ اور دھاتی ڈور برآمد ہوئی ہے۔ فیصل آباد میں پتنگ بنانے والی فیکٹریوں سے 30 ہزار پتنگیں برآمد کر کے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بنانے والی 6 مشینیں اور 5 ہزار چرخی قبضے میں لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سرگودھا میں پتنگ اڑاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے بچے کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ اٹھا۔ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے قانون پر عمل درآمد کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں دو روز قبل فیصل آباد میں 22 سالہ موٹر سائیکل سوار آصف گلے میں پتنگ کی ڈور لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 11 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 18 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 17 گھنٹے قبل












