جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اپنے عہدے سے مستعفی

بابر حامد نے اپنا استعفا پی سی بی حکام کو بھجوادیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اپنے عہدے سے مستعفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے جبکہ بابر حامد نے اپنا استعفا پی سی بی حکام کو بھجوادیا۔

چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی، میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔

محسن نقوی نے ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

اس سے پہلے بابر حامد احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ 

پاکستان

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے،تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، میڈیا سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث افرادکا احتساب ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ اس کے سپانسرز کون تھے اور کیا مقاصد تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابیسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں۔9 مئی کے تانے بانے 2013 سے شروع ہو ئے تھے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف تھا کہ نیا آرمی چیف ان کی مرضی سے لگے۔2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی اور اس ادارے کی تکریم پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹھیک کہا تھا کہ اس کی تحقیقات 2014 تک جانی چاہیے، کیپٹن کرنل شیر خان کا تو کسی سے جھگڑا نہیں لیکن ان کے مجسمے پر ڈنڈے برسانے والے کون لوگ تھے؟۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن شہداءکے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی اور یادگار شہدا کو نذر آتش کیا گیا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور ادارے لڑ رہے ہیں۔ شہدا نے اس ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل میں شدیدطوفان کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک

ایک لاکھ گھر تباہ ، ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 45.1 ملین افراد کو متاثر کیا ، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل میں شدیدطوفان کے باعث 100 افراد ہلاک ،ایک لاکھ گھر تباہ

برازیل میں شدیدطوفان کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ گھر تباہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق نیشنل کنفیڈریشن آف میونسپلٹیز نے کہا کہ جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتے سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھرتباہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست میں بہنے والی ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 45.1 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور تقریباً 2لاکھ رہائشی بے گھر ہوچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں۔

 لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پنجاب پیرس جبکہ حقیقت بالکل برعکس ہے، لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے، اخلاقی جواز سے عاری فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری سے جس نے بھی پنگا لیا وہ پاش پاش ہوگیا، جعلی فارم 47 حکومت کا بھی آخری وقت آن پہنچا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll