جی این این سوشل

تجارت

برطانیہ کیساتھ جلد انٹر نیشل پروازیں بحال کریں گے ،اسحا ق ڈار

ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کا عندیہ دیا تھا  کہ تمام معائنے کے اختتام کے بعد مئی میں پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانیہ  کیساتھ جلد انٹر نیشل پروازیں 
 بحال کریں گے ،اسحا ق ڈار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ (یوکے) کے لیے پروازوں کی جلد بحالی کا عندیہ دیا ۔

اسحٰاق ڈار نے وزارت خارجہ کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔


پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار اور کثیر جہتی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئےاسحاق  ڈار نے تجارت، سرمایہ کاری، عوام کے درمیان تبادلے اور موسمیاتی معاملات میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پی آئی اے کی پروازوں کو فوری طور پر بحال کرنے کی وکالت کی تاکہ روابط کو مضبوط کیا جا سکے ۔

یاد رہے کہ پائلٹس کے لائسنس کی صداقت سے متعلق خدشات کے باعث جولائی 2020 سے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز کو برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے روک دیا تھا۔ کال کے دوران اہم علاقائی امور بشمول افغانستان اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اسحاق  ڈار نے لارڈ کیمرون کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

اپنی تقرری پر برطانوی سیکرٹری خارجہ کے مبارکبادی پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے، اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی۔


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کا عندیہ دیا تھا  کہ تمام معائنے کے اختتام کے بعد مئی میں پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

پاکستان

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

 شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ،  مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے ۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن  میں ملک بھر سے اب تک 86 بلین روپے وصول اور 65 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں ، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آشکار ہورہے ہیں۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll