جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ ویمن ٹیم کو 3رنز سے شکست

برطانوی ویمن ٹیم 156 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بناسکی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ  ویمن کرکٹ ٹیم  کی  سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ ویمن  ٹیم کو 3رنز سے شکست
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ ویمن کو 3رنز سے شکست دے دی، میزبان نیوزی لینڈ ویمن نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز کا مقابلہ 1-2 کر دیا۔

میزبان ویمن ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز بلے باز سوفی ڈیوائن نے 60 رنز کی جاندار انفرادی اننگز کھیلی اور عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑی بھی آئوٹ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

برطانوی ویمن ٹیم 156 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بناسکی۔ سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان خواتین ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بناکر برطانوی کی خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 156 رنز کا ہدف دیا۔کپتان اور مایہ ناز بلےباز سوفی ڈیوائن نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے انفرادی 60 رنز کی اننگز کھیلی،امیلیا کیرناقابل شکست 44 رنز بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں،برناڈائن بیزوائیڈن ہاٹ نے 34 رنز بنائے۔انگلینڈ کی طرف سے ڈینیل گبسن نے دو جبکہ سارا گلین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں برطانوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 152 رنز بناسکی۔

انگلینڈ کی مایا بائوچیر نے 71 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔ ٹامی بیومونٹ نے 37 رنز سکور کیے،کپتان ہیتھر نائٹ 10 رنز بناسکی۔نیوزی لینڈ ویمن کی طرف سےسوزی بیٹس اور کپتان سوفی ڈیوائن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، یوں میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز کا مقابلہ 1-2 کر دیا۔نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفریح

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کو فائرنگ کی گئی تھی۔ اداکار تو محفوظ رہے تھے تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے۔ جب ہتھیار اور گولیاں پنویل میں ان کے لیے گئے کرائے کے مکان تک پہنچائے گئے تو ہدف کا بتایا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں افراد کو لارنس بشنوئی گینگ میں بھرتی کرانے والا انکیت نامی شخص تھا جو ساگر پال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا اور وہیں وہ دوست بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور کر لی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کامکمل رکن بننے کے لئے اہلیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بننے کی قرار داد کی حمایت کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

اس قرارداد میں 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ 25 ممالک اس ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ووٹنگ سے قبل جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہم امن چاہتے ہیں ، ہم آزادی چاہتے ہیں۔حمایت میں ووٹ فلسطینی وجود کیلئے ووٹ ہے، یہ کسی بھی ریاست کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لئے سرمایہ کاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل چار کے مطابق فلسطین اقوام متحدہ کی رکنیت کا مکمل اہل ہے، اس لیے سلامتی کونسل فلسطین کی رکنیت سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اس ووٹنگ میں فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت نہیں بلکہ فلسطین کو اقوام کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین، جنرل اسمبلی کی ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے ساتھ اور اسرائیل کے قبضے کے خلاف کھڑی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8فیصد اور اگلے سال 12.5فیصد ہونے کا امکان ہے۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیا کہ اگلے مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح 3.5فیصدمتوقع ہے۔معیشت میں بہتری کیلئے ایکسچینج ریٹ کو استحکام دینے ، پائیدار گروتھ حاصل کرنے ، جون تک مہنگائی کو 20 فیصد تک نیچے لانا ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔رواں مالی سال بیروزگاری کی شرح 8 فیصد جبکہ اگلے مالی سال میں بیروزگاری کی شرح 7.5 فیصد متوقع ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کو غیر معمولی طور پر خطرات کا سامنا ہے۔

یہ رپورٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ایک طویل المدتی پروگرام کے حوالے سے گفتگو کے آغاز پر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر پالیسیوں پر عمل نہیں کیا گیا اور سیاسی پیچیدگیاں بیرونی فنانسنگ، شرح تبادلہ پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

آئی ایم ایف کی سٹاف رپورٹ میں سٹینڈ بائے معاہدے کے تحت دوسری اور آخری جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ منفی خطرات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ اگرچہ نئی حکومت نے سٹینڈ بائے معاہدے کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا ہے لیکن سیاسی غیر یقینی کی صورت حال اہم ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے سالانہ بجٹ سازی کا عمل شروع کرنے سے قبل ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا ایک مشن ممکنہ طور پر رواں ماہ ملک کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ تین ارب ڈالر کا قلیل مدتی پروگرام مکمل کیا تھا جس سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے روکنے میں مدد ملی تھی لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک نئے اور طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان گذشتہ سال موسم گرما میں دیوالیہ ہونے سے بال بال بچ گیا تھا تاہم پاکستان اب بھی ایک بڑے مالی خسارے سے نمٹ رہا ہے، اگرچہ اس نے درآمدی کنٹرول طریقہ کار کے ذریعے اپنے بیرونی کھاتے کے خسارے پر قابو پا لیا ہے، لیکن یہ شرح نمو میں جمود کی قیمت پر آیا ہے، جو گذشتہ سال منفی نمو کے مقابلے میں اس سال تقریباً دو فیصد رہنے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll