خیبر پختونخوا میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کے پی نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری سطح پر یہ صوبے کے پہلے لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز ہونگے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں لیورٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا صوبے میں صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات، خیبرپختونخوا میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
— PTI (@PTIofficial) March 25, 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین سید قاسم…
ابتدائی طور پر لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر محدود پیمانے پر انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز پشاور میں قائم کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں ان ٹرانسپلانٹ سنٹرز کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر بھی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے اندر قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں، اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24گھنٹےدستیابی یقینی بنائی جائے، جن اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- 6 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 5 گھنٹے قبل
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 5 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 5 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل