جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 196,674 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: ملک میں آج (منگل کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 229400 روپے ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 196,674 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 2173 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا، محکمہ تعلیم سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے 12 ہزار نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ سندھ نے نجی سکولوں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے 1 ہزار سے زائد سکولوں کی انسپکشن مکمل کر کے 54 نجی سکولوں کی رجسٹریشن روک دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ نجی سکولز قانون کے مطابق کُل انرولمنٹ کا 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہیں دے رہے تھے۔ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عملدرآمد تک سکولوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll