جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی سفارتخانہ کا دورہ

چین کے پاکستان میں سفیر سے بشام میں دہشت گرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی سفارتخانہ کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، حکومت بشام واقعہ کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دے گی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشت گرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں، پاکستانی حکومت واقعہ کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی۔چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعہ کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارتخانہ آمد اور واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور وزیرِاعظم کے پاک چین دوستی کے حوالے سے عزم کی تعریف کی۔

 

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی،انسداد بدعنوانی کمیشن ملائیشیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے 2 بیٹوں کے خلاف  انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں تقریبا 100سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پنامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔

چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ان کے 2 بیٹوں مرجان اور مخزنی کی تحقیقات کے بعد ہو رہی ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے ان کے 2 بیٹوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھانوے سالہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو 2022 میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ  حکومت  کا  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll