جی این این سوشل

پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں، امریکا

امریکا نے پاکستان کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے سےباز رہنے کا مشورہ دے دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں، امریکا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکہ نے پاکستان کو ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے سے باز رہنے کے لیے کہہ دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی بریفنگ کے دوران پاکستان کو پابندیوں کی دھمکی بھی دے دی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم پاکستان کوایران کےساتھ کسی معاہدےسےبازرہنےکامشورہ دیتے ہیں، امریکا،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےحق میں نہیں۔

میتھیوملر نے کہا کہ ایران کےساتھ کاروبارسےہماری پابندیوں میں آنےکاخطرہ ہے، سب کو مشورہ ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے پہلے اس کو زیر غور رکھیں۔

ترجمان نے پاکستان میں چینی انجینئرز پردہشت گردوں کےحملوں کی مذمت کی۔ دہشت گردوں کےہاتھوں پاکستانی عوام کونقصان اٹھاناپڑاہے، حملے سے متاثر ہونےوالوں سےدلی تعزیت کااظہار کرتےہیں۔

پاکستان

قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم

ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کو ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر انہوں نے کہا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت وشرافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وعدہ ہے ارض پاک ،عظیم شہداء، اُن کے ورثا ءاور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

کئی پروازوں کا لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی ، لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام نے امیگریشن ہال خالی کروا لیا۔ آگ سے امیگریشن ہال میں دھواں جمع ہونے سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آ لگے کے باعث امیگریشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا۔جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

علاوہ ازیں لاہور سے اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کئی گھنٹوں بعدلگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیکا ایکٹ میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

وزراعظم نے پیکا ایکٹ کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی بھی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیکا ایکٹ میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پرپیکا2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ مجوزہ پیکا ایکٹ 2024 کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تجویزشدہ پیکا بل کابینہ کی منظوری کےبعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی۔اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی اور اتھارٹی سوشل میڈیا پرقانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات بھی کرے گی۔اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفت وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی بنانے سے متعلق ایس آر او جاری کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll