جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم اب 6 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، پہلے بھی ان کو جو اجازت دی گئی اس کی خلاف ورزی ہوئی تھی، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں، غیر معمولی شرائط عائد نہ ہوں، جو اسٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں۔ پہلے والے چیف جسٹس بھی جلسے کی اجازت دیتے رہے ہیں میں نے بھی آرڈرکیا ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دہشتگردی کا ایک افسوسناک واقعہ بھی ہوا ہے، جس پر عدالت نے کہا زندگی رکتی تو نہیں ہے، چلتی رہتی ہے، ہم نے اسی طرح دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ہدایات لینے کا وقت دے دیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا آپ کی رضامندی نہیں مانگ رہا، فیصلہ میں نے کرنا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں۔

دنیا

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تمام ملکوں سے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمطالبہ کیا کہ امریکہ نے دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے سے روکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوتریس نے تمام ملکوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے کی پیشگوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے  الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں 29 اپریل تک شدید بارشوں کے ساتھ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جار کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر سے آندھی، جھکٹر، گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کردی جس پر این ڈی ایم اے نے بھی ہدایات جاری کر دی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

27 اپریل کو بلوچستان نوشکی، پشین،ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 27 تا 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال بھی متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، بہائو تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کے کھمبوں ، کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچائو کیلئے چھتوںاور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں، نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے بروقت ضروری اقدامات کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی،انسداد بدعنوانی کمیشن ملائیشیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے 2 بیٹوں کے خلاف  انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں تقریبا 100سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پنامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔

چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ان کے 2 بیٹوں مرجان اور مخزنی کی تحقیقات کے بعد ہو رہی ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے ان کے 2 بیٹوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھانوے سالہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو 2022 میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll