جی این این سوشل

پاکستان

چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ، اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو  سانس میں تکلیف اور جسم میں درد کی شکایات ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ، اڈیالہ جیل سے  پمز اسپتال منتقل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اڈیالہ جیل میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو  سانس میں تکلیف اور جسم میں درد کی شکایات ہیں، انہیں چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کے سی ٹی اسکین اور ایچ آر سی ٹی اسکین کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

پاکستان

مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت

وکلاء بھی اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی  آئی جی پنجاب  کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال  سے گریز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہے شہریوں کے تحفظ کےلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے  بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن وے ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے ۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

ہر طرح سے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا لیکن کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا ، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل  مروت کا  پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 شیرافضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل بھی ملاقات کیلئے آیا آج بھی ملاقات کیلئے آیا لیکن آج بھی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ لگتا ہے سپرٹینڈنٹ کوبھی کوئی زہر کھلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہیں۔ شبلی فراز نے خان صاحب کو سعودی سفیر کا پیغام پہنچایا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے لیے میری نامزدگی پر تحفظات ہیں، مجھے ایسی کمیٹی کا عہدہ ہی نہیں چاہیئے جس میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختو خوا سے کراچی تک پی ٹی آئی کو متحرک کیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے میرا نام فائنل کیا تھا لیکن کمیٹی میں ووٹنگ کے ذریعے میرا نام مسترد کیا گیا۔ کیا یہ ایک شخص کی تذلیل نہیں کہ بار بار میرا نام پی اے سی سے ڈراپ کیا جارہا ہے۔ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا کچھ لوگ میرے خلاف ہوگئے ہیں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ میں ہر طرح سے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا لیکن کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا۔ ہماری جنگ تھی کہ ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں لیکن میرے علاوہ کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں خوشامد والا نہیں ہوں بلکہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کا پابند ہوں، بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تو آؤں گا لیکن ان کیساتھ کام نہیں کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll