جی این این سوشل

دنیا

منگولیا کے سابق وزیر اعظم پر کرپشن کی رقم سے لگژری اپارٹمنٹس خریدنے کا الزام

اگر عدالت استغاثہ کے دعووں کو درست قرار دیتی ہے تو جائیدادیں ریاست کی طرف سے ضبط کی جا سکتی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منگولیا کے سابق وزیر اعظم پر کرپشن کی رقم سے لگژری اپارٹمنٹس خریدنے کا الزام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک: امریکا نے الزام لگایا ہے کہ منگولیا کے سابق وزیر اعظم نے کرپٹ سکیم کی رقم سے نیویارک شہر میں دو لگژری اپارٹمنٹس خریدے ہیں ۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی استغاثہ کا کہنا ہے کہ سکھبتار بٹ بولڈ نے 2009-2012 تک منگولیا میں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران غیر قانونی شیل کمپنیوں کے ذریعے کان کنی کے معاہدوں سے لاکھوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا اور کرپشن کے پیسوں سے نیویارک میں سینٹرل پارک سے صرف بلاکس کے فاصلے پر دو اپارٹمنٹس خریدے۔

سکھبتار بٹ بولڈ کا کے وکیل اورین سنائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر بیٹ بولڈ عدالت میں اپنے اس دن کا انتظار کر رہے ہیں، جب انہیں ان بے بنیاد دعووں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا موقع ملے گا۔

البتہ بٹ بولڈ کو خود الزامات کا سامنا نہیں ہے۔ لیکن اگر عدالت استغاثہ کے دعووں کو درست قرار دیتی ہے تو جائیدادیں ریاست کی طرف سے ضبط کی جا سکتی ہیں۔

تجارت

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

صارفین کے مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی کیلئے متعارف کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی رجسٹریشن، گوشواروں کی فائیلنگ اور کارپوریٹ رجسٹری سے متعلق دیگر مسائل کے تیز تر سلوشن فراہم کرنے کے لئے نیا ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا ہے۔

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی کی جدید اور مکمل خود کار کارپوریٹ رجسٹری ’ایزی فائل‘ متعارف کروانے کے بعد کے کامیاب تعارف کے بعد، صارفین کے مختلف مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی اور فائیلنگ اور رجسٹریشن کے تکنیکی مسائل کے فوری حل کی فراہمی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کیا جا رہا ہے۔جو کہ ریگولیٹری رپورٹنگ کی عمومی شکایات کے حل کے لیے ایک صارف دوست اور تیز ترین پلیٹ فارم ہے۔

ایس ای سی پی ایکس ایس ایک سینٹرلائزڈ پلیٹ اور ون سٹاپ کمپلینٹ مینجمنٹ سلوشن ہے جو اپنے صارف کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹس، نوٹیفیکیشنز، اندارج شدہ شکایت پر پیشرفت سے باخبر رکھتا ہے ۔ یہ ایک نہایت آسان پلیٹ فارم ہے جو کہ صارف کے اطمینان اور ایس ای سی پی کی کارکردگی اور سروس کے معیار کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے کی پیشگوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے  الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں 29 اپریل تک شدید بارشوں کے ساتھ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جار کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر سے آندھی، جھکٹر، گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کردی جس پر این ڈی ایم اے نے بھی ہدایات جاری کر دی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

27 اپریل کو بلوچستان نوشکی، پشین،ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 27 تا 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال بھی متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، بہائو تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کے کھمبوں ، کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچائو کیلئے چھتوںاور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں، نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے بروقت ضروری اقدامات کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll