جی این این سوشل

تجارت

امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.38 فیصد کی کمی

ملک کو 3.626 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.38 فیصد کی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمر کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا کو اشیا اور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 3.626 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.38فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات کاحجم 4.046 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری 2024 میں امریکاکو اشیااور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 424.49 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 10.97 فیصد کم ہے۔

پاکستان

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے،خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے سب لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف پارٹی صدارت کی کرسی پر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے لئے سب آئینی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں، اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد پر قبضہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی نے حملے کی اتنی بار بات کی کہ بات 9 مئی تک جا پہنچی۔

سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیئے، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر بونین جزائر میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

جاپان کے بونین جزائر میں6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا نےجاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یااوگاسوارا جزائر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر9.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll