جی این این سوشل

تجارت

گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گزشتہ سال فروری میں 29.87 ملین ڈالر تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کی اگیا ہے۔

پی بی ایس کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں گوشت اور گوشت سے بنی اشیاء کی برآمدات کا حجم 343.14 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاء کی برآمدات کا حجم 228.72 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری 2024 میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات کاحجم 48.33 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوجنوری میں 48.67 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 29.87 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2023 میں گوشت اور گوشت سے بنی اشیاء کی برآمدات کا حجم 388.87 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دنیا

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تمام ملکوں سے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمطالبہ کیا کہ امریکہ نے دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے سے روکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوتریس نے تمام ملکوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے سے روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ،اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے جعلی مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا مچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغواء کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ، 2 کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا، دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll